ڈاکٹر عادل ایوب سی ای او ہیلتھ حافظ آباد تعینات
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ڈاکٹر عادل ایوب کو سی ای او ہیلتھ حافظ آباد تعینات کر دیا جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عادل ایوب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد،ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں،مریم نواز ہسپتال جلاپور بھٹیاں،رسول پور تارڑ سمیت دیگر دیہی ہسپتالوں کے دورے کئے ، علاج معالجہ کی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی سٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments