گورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیرآباد کے مستحق طلبہ میں وظائف تقسیم

گورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیرآباد  کے مستحق طلبہ میں وظائف تقسیم

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیرآباد میں دیا پاکستان فاؤنڈیشن کے تعاون سے سکول کے محنتی، ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات میں 6لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر پرنسپل صفدر نسیم بٹ، ناظم شہزاد کوآرڈی نیٹر، طلبہ اور ان کے سرپرست و والدین موجود تھے ۔ والدین نے کہا کہ تعلیمی وظائف کا یہ سلسلہ نہایت قابلِ تحسین اقدام ہے ، موجودہ حالات میں بہت سے والدین بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، ایسے میں طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنا مثبت اور قابلِ قدر کوشش ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...