معیار تعلیم بلند کرنے میں نجی سکول کا کردار قابل تحسین :رضوان چیمہ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )صدر واپڈا ٹائون سوسائٹی رانا رمضان، نائب صدر رضوان چیمہ نے کہا کہ جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تعلیم ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے۔
ملک میں تعلیم کا تناسب بڑھانے اور معیارِ تعلیم کو بلند کرنے میں پرائیویٹ سکولز کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے ،طلباکوجدید سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروانا ہمار ا فرض اولین ہونا چا ہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے چیئرمین حاجی افضل مغل،صدر عرفان مغل، شوکت علی باجوہ،رضا اللہ راں، عثمان منشا مغل ،پرنسپل محمد اشفاق بھٹی نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments