وزیرآباد:ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم ، 2 مسافر زخمی
ڈرائیور کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈھونیکی گاؤں کے قریب جی ٹی روڈ بائی پاس پر کوسٹر اور ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2مسافر زخمی ہوگئے جبکہ حادثے میں ڈرائیور کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق 40 سالہ عثمان سکنہ حافظ آباد، لاہور سے کھاریاں جانے والی مسافر کوسٹر چلا رہا تھا۔ ڈرائیور کے مطابق دھونیکی گاؤں کے قریب اچانک ٹریکٹر ٹرالی کے ٹرن لینے کے باعث کوسٹر بے قابو ہو کر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں کوسٹر ڈرائیور عثمان اور اس کے ساتھ بیٹھا 22 سالہ مسافر منیب اقبال سکنہ جوکاڈیاں گجرات، اور ایک نا معلوم شخص زخمی ہوگیا ۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments