تھانہ صدر ڈسکہ کانسٹیبل ڈرائیور دکانداروں کو تنگ کرنے لگا

تھانہ صدر ڈسکہ کانسٹیبل ڈرائیور دکانداروں کو تنگ کرنے لگا

سامان کے پیسے مانگنے پر مقدمات کی دھمکیاں :دکاندار ، الزامات جھوٹ ہیں :کانسٹیبل

موترہ(نامہ نگار)تھانہ صدر ڈسکہ میں تعینات کانسٹیبل ڈرائیور کیخلاف علاقہ مکین سراپااحتجاج بن گئے ۔ علاقہ مکینوں نے تھانہ صدر ڈسکہ میں تعینات ڈرائیور کاشف پر الزام عائد کیاہے کہ اس نے د کانداروں او ر مکینوں کا جینا محال کیا ہوا ہے ،روزانہ پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر جس مرضی د کان پر کھڑا ہوکر مفت سامان لیکر چلاجاتا ہے اگر کوئی د کاندار اس سے سامان کے پیسے مانگے تو مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے جس پر د کاندار خاموش ہوجاتے ہیں ۔مکینوں کابھی کہنا ہے کہ وہ تفتیشی افسر وں کیساتھ ملکر بے قصور مکینوں کیخلاف درخواست بازی کروا کر انہیں تنگ کرتا ہے اور پیسے بٹور تا ہے ۔ علاقہ مکینوں اور د کانداروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پرتھانہ صدر ڈسکہ کے ڈرائیور کاشف نے بتایاکہ ایسی کوئی بات نہیں ،الزامات جھوٹ ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...