گجرات چیمبر سمال ٹریڈرز الیکشن فرینڈز گروپ کے کاغذات نامزدگی جمع
گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے الیکشن پر فرینڈز گروپ کے نامزد امیدواروں نے گروپ لیڈر رضوان دلدار چودھری کی زیر قیادت وفد کی شکل میں الیکشن کمشنر دفتر جا کر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔
گروپ کے سینئر عہدیداران اور چیمبر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔فرینڈز گروپ کے امیدواروں میں احتشام دلدار ’میاں حسنین پگانوالہ’ملک ریحان ’مبشر ڈار’ عرفان بٹ’داؤد شفیع’شیخ ذیشان ’مہر اسلم ’ساجد سلطان’طارق جنجوعہ ’حافظ جنید ودیگرشامل ہیں دوسری جانب فاؤنڈر گروپ نے گروپ لیڈر محمد فراز کے ہمراہ 29 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments