شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال،ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ،منڈیکی گورائیہ (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا،نامہ نگاران )ڈکیتی چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

سمبڑیال کی رہائشی خاتون حنا طلعت بہنوئی کے ہمراہ کارپر سمبڑیال آرہی تھی کہ ورسالکے کے قریب ڈسکہ روڈ پر دوموٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زورپر پرس چھین کرفرار ہوگئے جس میں 2لاکھ روپے ،موبائل اور قیمتی کاغذات تھے ۔نادرادفتر سمبڑیالمیں شناختی کارڈ لینے کیلئے آنیوالے ملک علی رضا کا موٹر سائیکل ،موضع امریک پورہ میں نواز کے گھر سے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چور زیورات مالیت 4لاکھ اور50ہزار نقدی ،گھمن کالونی سمبڑیال میں ہارون خالد کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،جبکہ بیگووالہ کے گاؤں حسین پور میں فرقان کے ڈیرہ سے پانی والی موٹر چور لے گئے ۔ سیخواں میں عامر کے ڈیرہ سے انجن کاسامان، ڈیزل ، جیسروالا میں یونس کی حویلی سے بھینس، آدمکے چیمہ میں عثمان کے گھر سے 6 مرغے ، 30 کبوترچوری ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...