تتلے عالی میں پینے کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف

تتلے عالی میں پینے کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف

واٹر سپلائی منصوبے کی ذمہ داری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو سونپ دی گئی

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں پینے کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تتلے عالی 3 یونین کونسل پر مشتمل میونسپل کمیٹی ہے جس کی آبادی 50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ،علاقہ بھر کا پینے کا پانی مضر صحت ہے جس کا انکشاف واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے کیا گیا ہے ،تتلے عالی میں 13سال قبل واٹر سپلائی کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کیلئے 78لاکھ روپے کاتخمینہ لگایاگیا تھا اس عرصہ میں منصوبہ کو کسی بھی سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا۔پنجاب حکومت نے تتلے عالی میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ نئے واٹر سپلائی منصوبے میں13سال قبل پراجیکٹ کی لاگت 78لاکھ روپے میں19لاکھ روپے کمی کرکے 59لاکھ روپے تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پراجیکٹ کو دفتری کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ عملہ جامہ پہنایا جائے جس کیلئے سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...