سیالکوٹ :پو لیس نے گھر سے لاپتہ خاتون کو ٹریس کر لیا

 سیالکوٹ :پو لیس نے گھر  سے لاپتہ خاتون کو ٹریس کر لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ عرفان ڈھلو کی بروقت کارروائی، لاپتہ ہونے والی 30 سالہ عظمیٰ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں تلاش کر کے والدہ کے حوالے کر دیا ۔

بٹر پڈھے بڈیانہ کی رہائشی ممتاز بی بی کی بیٹی 30 سالہ عظمیٰ زوجہ فیاض مسیح 24 ستمبر کو گھر سے باہر گئی اور لاپتہ ہو گئی ۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عظمیٰ کو ٹریس کر لیا۔پولیس کے مطابق عظمیٰ اپنے کزن سٹیفن کے ہمراہ کرسچن کمیونٹی کے فنکشن میں شرکت کیلئے سیالکوٹ گئی تھی ،فون بند ہونے پر اہلخانہ کو تشویش لاحق ہو گئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...