راہگیر کے قتل اور فائرنگ سے لڑکے کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )پولیس نے لڑکے کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور راہگیر حنیف خان کے قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم سعد عرف جانی کو گرفتار کرلیا،
ملزم مبینہ طور پر فرار کی کوشش کے دوران چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔پولیس کے مطابق دس روز قبل فائرنگ سے کمسن فہد عمران زخمی ہوا تھا جبکہ تین روز قبل مدینہ مسجد روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر حنیف خان جاں بحق ہوگیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments