فرنیچر سٹی کیلئے 50ایکڑ اراضی منظور ہوگئی :سالک حسین
آل پاکستان فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدار وں سے حلف لیا
گجرات (سٹی رپورٹر )آل پاکستان فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدار وں کی تقریب حلف برداری گجرات جمخا نہ کلب میں ہو ئی، وفاقی وزیراوورسیز چودھری سالک حسین نے حلف لیا، اس موقع پر انصر گھمن، مر ز ا جمشید اقبا ل، ڈاکٹر امین گل، انصر قذافی،مر ز ا بلا ل، مر ز ا اکر م،ر انا بلا ل،عا مر مشتا ق، عا بد فارو ق، شیخ خا ور ر فیق، اکر ام افضل بٹ، مر ز ا عد نا ن عطا، عد نا ن اقبا ل مکی و دیگر موجود تھے ۔ سالک حسین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے خاندان اور فرنیچر ایسوسی ایشن کا تعلق کسی سیاسی مفاد کا نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط خاندانی اور دلی رشتہ ہے ، ہمارا یہ تعلق صرف فرنیچر ایسوسی ایشن تک محدود نہیں، گجرات کی جتنی بھی صنعتیں ہیں، چاہے وہ فین انڈسٹری ہو، پاٹری ہو، یا کوئی اور ایسوسی ایشن ہو، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہمارا بھرپور تعاون ہر صنعت کے ساتھ جاری رہے گا، سا لک حسین نے بتا یاصوبا ئی وزیر شا فع حسین نے فرنیچر سٹی کیلئے 50 ایکڑ اراضی کی منظوری لے لی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments