حافظ آباد میں پنجاب سمال انڈسٹریز کے قیام کیلئے کیس حکومت کو ارسال

حافظ آباد میں پنجاب سمال انڈسٹریز  کے قیام کیلئے کیس حکومت کو ارسال

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)حافظ آباد میں پنجاب سمال انڈسٹریز کے قیام کیلئے چیمبر آف کامرس کی تجاویز کومد نظر رکھتے ہوئے کیس منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھجوادیا گیا

جس سے ضلع بھر کے تجارتی کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ دوسری جانب چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی شفقت حسین تارڑ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد میں پنجاب سمال انڈسٹریز کا قیام جلد ازجلد عمل میں لایا جائے ۔ ضلع کے سینکڑوں کاروباری افراد نے برسوں سے پنجاب سمال انڈسٹریز کے قیام کیلئے فائلیں جمع کروارکھی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...