حافظ آباد:گیس لیکیج سے آتشزدگی خاتون سمیت 2افراد جھلس گئے

حافظ آباد:گیس لیکیج سے آتشزدگی   خاتون سمیت 2افراد جھلس گئے

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)جلالپور کے علاقہ میں گھر میں سلنڈر سے گیس لیکج ہونے کے نتیجہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر ایک مرد اور خاتون جھلس گئے ۔

ظہیر عباس کے گھر سلنڈر سے گیس لیک ہورہی تھی کہ دیاسلائی جلاتے ہی آگ بھڑ ک اٹھی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور اسکے نتیجہ میں ظہیر عباس اور صغراں بی بی شدید جھلس گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال پہنچایا جہاں انکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...