سیالکوٹ:نا معلوم شخص کا چھری سے حملہ ،49سالہ شہری جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چھری کے وار سے 49سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ بونکن کشمیر روڈ پر نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر محمد علی پر چھری سے وار کیا اور فرار ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کے سینے کے بائیں جانب گہرا زخم تھا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکا تھا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 49سالہ محمد علی سکنہ بونکن پکا گڑھا کے نام سے ہوئی،ریسکیو 1122 نے لاش کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments