این اے 77ضمنی الیکشن ،حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس
محمود بشیرورک کی رہائشگاہ آمد ، بیٹے راشد اور اہلخانہ سے تعزیت ،فاتحہ خوانی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سابق وفاقی وزیر مرحوم محمود بشیر ورک کی رہائش گاہ پہنچے ، جہاں انہوں نے مرحوم کے بیٹے راشد محمود بشیر ورک اور خاندان سے ملاقات کر کے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی ، مسلم لیگ (ن)کے مقامی عہدیداروں اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ۔بعد ازاں حمزہ شہباز شریف نے راشد محمود بشیر ورک کی رہائش گاہ پر ہی مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں حلقہ NA-77 میں متوقع ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیاسی صورتحال اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے تمام اراکینِ اسمبلی اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ ضمنی انتخابات کیلئے ابھی سے بیدار رہیں اور مہم کو بھرپور جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں تاکہ پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments