عزیز بھٹی شہید میں سیوریج اور نکاسی آب کے منصوبے پرکام شروع
گجرات(سٹی رپورٹر)واسا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میجر عزیز بھٹی شہید میں سیوریج اور نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے اقدامات شروع کر د ئیے ۔
350فٹ طویل نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام جاری ہے ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے سیوریج لائن بچھانے کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالوہاب نے منصوبے پر پیشرفت، تعمیراتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments