انسداد سموگ، ماحولیاتی آلودگی اور اینٹی لٹرنگ کے حوالے اقدامات میں تیزی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت گوجرانوالہ میں انسداد سموگ، ماحولیاتی آلودگی اور اینٹی لٹرنگ کے حوالے سے آگاہی و انسدادی اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ، محکمہ تحفظ ماحولیات اور ستھرا پنجاب کی جانب سے مشترکہ طور پر فیلڈ آپریشنز اور آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس اور بغیر سکشن مشین کے چلنے والے فوڈ آؤٹ لیٹس کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments