پنجاب ہائی وے پٹرول کے 4 ملازم برخاست ،21کی تنخواہ میں کمی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن ایس پی میاں معظم علی نے خود احتسابی کا عمل تیز کر دیا،2 دنوں میں 2 اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔
عادی غیر حاضر ہونے والے ملازمین کو اردل روم میں سزائیں دی گئیں ، ٹوٹل 90ملازمین پیش ہوئے ،عادی اور بلا وجہ غیر حاضر رہنے پر 4ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ،21 ملازمین کو تنخواہ میں کمی کی سزا دی گئی ،6 ملازمین کو سروس ضبطی کی سزا دی گئی،32ملازمین کو آئندہ محتاط ہو کر ڈیوٹی سر انجام دینے پر وارننگ دی گئی ،10ملازمین کیخلاف الزام ثابت نہ ہونے پر کارروائی داخل دفتر کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments