ڈسکہ:بیشتر سکولوں ، کالجوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال
سکولوں میں ٹینکوں کی صفائی کابھی معقول انتظام نہیں،طلبہ آلودہ پانی پینے پر مجبور
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح کے سرکاری ونجی سکولوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کو صاف پانی کی فراہمی کا فقدان ہے ، بیشتر اداروں میں واٹرفلٹریشن پلانٹس غیرفعال ہیں جبکہ کافی عرصہ قبل بنائے گئے واٹر ٹینک گندے اور زنگ آلود ہوچکے ہیں جس سے طلبا و طالبات آلودہ پانی پینے پرمجبور ہیں۔ بیشتر تعلیمی ادارے آلودہ پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔طلبا و طالبات کاکہنا ہے کہ سکولوں و کالجوں میں نصب پانی کی ٹینکیاں اور پائپ لائنیں کائی اور زنگ سے ڈھکی ہوئی ہیں جس سے پانی ناقابل استعمال ہوگیا ہے ،سکولوں میں ٹینکوں کی صفائی کابھی معقول انتظام نہیں بیشتر پرائمری اور مڈل سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر غیر فعال ہیں ،طلبا گھروں سے پانی لانے پرمجبور ہیں۔ آلودہ پانی کے استعمال سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہاہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments