پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ، مہنگائی بے قابو
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ، مہنگائی بے قابو، عوام حکومت پر برس پڑے ۔
ملک بھر کی طر ح ضلع وزیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز ہونے والے اضافے نے مہنگائی کے طوفان کو مزید شدید کردیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوتے ہی اشیائے خوردونوش، کریانہ سٹورز، سبزی، پھل، دودھ، گوشت اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments