گلی ،نالی کی سیاست کیلئے ووٹ نہیں ہونا چاہیے :رہنما ن لیگ
اسلحہ بردار سیاست سے نفرت کرنی چاہیے :بلال تارڑ ، راشد ورک و دیگر کا خطاب
راہوالی (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حلقہ این اے 77 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سرمد رضا نائیک کی طرف سے کلمہ والی گراؤنڈ محلہ سلامت پورہ راہوالی میں 8نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار NA77 چودھری راشد بشیر ورک ، ایم این اے بلال فاروق تارڑ، ذوالفقار علی وڑائچ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا استعمال صرف ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ہونا چاہیے نہ کہ گلی نالی محلے کی سیاست کیلئے ہونا چاہیے اسلحہ بردار سیاست سے نفرت کرنی چاہیے ایسے لوگوں کو ہر گز ووٹ نہ دیں بلکہ انسانیت کی قدر کرنے والے شریف نمائندہ و اہل کو ووٹ دیں جسکے لیے راشد بشیر ورک موزوں امیدوار ہیں ۔عرفان مظفر چیمہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتہا پسندی اور انتشار بازی کی سیاست کی ، اداروں کے خلاف عوام کو اکسایا ،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلااپنے دور میں کوئی منصوبہ نہ دیا بلکہ جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیاایسی جماعت کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments