فیصل قیوم ماگرے دوبارہ انجمن طلبہ اسلام کے صدر منتخب
محمد احمد ترابی سیکرٹری جنرل،احسن کبیر ناظم شمالی پنجاب اور زین وڑائچ سیکرٹری ہونگے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابات الیکشن بورڈ جاوید اقبال کھارا،جعفر ماجد اعوان، محمد اکرم رضوی ،مبشر حسین،راجہ منصور اقبال کی زیر نگرانی ادارۃ المصطفی میں منعقد ہوئے ۔ اراکین نے کثرتِ رائے سے فیصل قیوم ماگرے کو دوسری مرتبہ انجمن طلبہ اسلام کا مرکزی صدر منتخب کرلیا جبکہ محمد احمد ترابی سیکرٹری جنرل،احسن کبیر کو ناظم پنجاب(شمالی)اور زین محمود وڑائچ کو جنرل سیکرٹری پنجاب، اویس مغل ناظم سندھ اور محمد اسحق بھٹی جنرل سیکرٹری سندھ،اسد علی حجازی کو ناظم پنجاب(جنوبی)اور جواد احمد شیخ کو جنرل سیکرٹری پنجاب،محمد بلال شریف ناظم بلوچستان اور ذوالفقار احمد جنرل سیکرٹری بلوچستان جبکہ احمد رضا مصطفائی ناظم کشمیر اور کاشف کلیم جنرل سیکرٹری کشمیر منتخب ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments