قلعہ دیدار سنگھ :ناقص صفائی پر ایریا منیجر اور 2سپر وائزر فارغ
ایم ڈی ستھرا پنجاب کا دورہ اشرف ٹائون ، گرینڈ صفائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام میں بہتری اور ناقص کارکردگی پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے قلعہ دیدار سنگھ کے محلہ اشرف ٹاؤن کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر ایریا منیجر اور 2سپروائزرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے محلہ اشرف ٹاؤن میں یونین کونسل 11 کی طرز پر گرینڈ صفائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹے کے اندر علاقے کو زیرو ویسٹ بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments