حافظ آباد:نان فارمل سکول اساتذہ 4تنخواہوں سے محروم

حافظ آباد:نان فارمل سکول اساتذہ 4تنخواہوں سے محروم

چولہے ٹھنڈے ،حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے :متاثرین

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام چلنے والے نان فارمل سکولوں کے ہزاروں اساتذہ کو 4ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی جس کی وجہ سے اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔ متاثرہ اساتذہ نے پنجاب حکومت کی عدم توجہی اورعدم دلچسپی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی سے مذکورہ سکولوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ کئے جانے کی وجہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...