یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا کانووکیشن‘ طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا کانووکیشن‘ طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

ڈگری نئے سفر کے آغاز کا ٹکٹ:خواجہ آصف ،طلبہ کیلئے کامیابیوں کا آغاز :گورنر پنجاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے دوسرے کانووکیشن کا انعقاد مقامی مارکی میں کیا گیا ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمٰن، صدر سیالکوٹ چیمبر خاور حسین سپال، ایم ریاض الدین شیخ اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام بھی موجود تھے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری ایک نئے سفر کے آغاز کا ٹکٹ ہے ، اب فارغ التحصیل طلبہ کو معاشرے میں اپنا مقام بنانے کیلئے محنت، لگن اور صلاحیتوں کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خطاب میں کہا کہ ڈگری زندگی کا پہلا قدم ہے جبکہ اس کے بعد ملک، والدین اور اپنی ذات کیلئے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے ۔ کانووکیشن کے دوران مختلف فیکلٹیز کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...