پیٹا کا سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا تعلیمی سال یکساں کرنے کا مطالبہ

پیٹا کا سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا تعلیمی سال یکساں کرنے کا مطالبہ

داخلہ مہم کا ہدف پورا نہ ہونے کا ذمہ دار اساتذہ کو ٹھہرانا زیادتی :احسان علی گورایہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورایہ نے کہا ہے کہ جب تک سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال ایک ہی وقت میں شروع نہیں کیا جاتا، داخلہ مہم کا ہدف پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے تعلیمی سال میں چار ماہ کے فرق کو ختم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ نجی تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال یکم جنوری جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے ۔ اس فرق کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کو ترجیح دیتے ہیں۔احسان علی گورایہ نے کہا کہ داخلہ مہم کا ہدف پورا نہ ہونے پر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے اساتذہ کو ذمہ دار ٹھہرانا سراسر زیادتی ہے ۔ اس طرز عمل سے تعلیمی اداروں کے سربراہان ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اداروں کے سربراہان سے جواب طلبی کا سلسلہ بند کرے اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال ایک ہی وقت میں شروع کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...