خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش، شور مچانے پر ملزم فرار
تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی کے علاقے ونڈالہ ورکاں کی رہائشی شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے ، تشدد کا نشانہ بنانے اور زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خاتون اپنے گھر سے پیدل مجو چک جا رہی تھی کہ فیض آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار اختر نے اس کا راستہ روک لیا۔الزام ہے کہ ملزم نے خاتون کو سر سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا، جس سے اس کا دوپٹہ اتر گیا۔ ملزم نے اسے مکوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ دیے اور مبینہ طور پر بری نیت سے جھاڑیوں کی طرف گھسیٹنے لگا۔خاتون کی چیخ و پکار سن کر قریب ہی بھینسوں کے لیے چارہ کاٹنے والے دو افراد نے مداخلت کرکے اسے ملزم کے چنگل سے چھڑایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments