بلال فاروق کی زیر صدارت اجلاس، واسا سہولیات پر غور

بلال فاروق کی زیر صدارت اجلاس، واسا سہولیات پر غور

شہری شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ ڈیسک پررابطہ کریں:ایم ڈی واساعلی حسنین

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں واسا وزیرآباد کے منیجنگ ڈائریکٹر علی حسنین، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ، انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدر افتخار احمد بٹ، عدنان انور چیمہ، کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عامر مشتاق ، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وقار احمد چیمہ، لیبر ونگ کے ضلعی صدر محمد عمران سنی کمبوہ سمیت معززین اور سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں واسا وزیرآباد کے محصولات کے نرخوں، پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے بلوں اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر علی حسنین نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گھریلو صارفین کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے بلوں کا تعین گھر کے رقبے ، یعنی مرلوں، کے حساب سے کیا جاتا ہے ، جبکہ تجارتی صارفین کے لیے نرخ کاروبار کی نوعیت کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں۔ گھریلو صارفین کا کم از کم ماہانہ بل 150 روپے اور تجارتی صارفین کا 420 روپے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...