قانون سے معاشرے میں نظم و ضبط قائم ہوتا:عبدالقدیر اعوان

قانون سے معاشرے میں نظم و ضبط قائم ہوتا:عبدالقدیر اعوان

جہاں قانون کا نفاذ نہیں ہوگا، وہاں لوگ اپنی مرضی سے قانون توڑیں گے :خطاب

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں قانون کی پاسداری اور اس کا نفاذ مضبوط ہوگا، وہاں لوگ مکمل اختیار ہونے کے باوجود اصول و ضوابط کا خیال رکھیں گے اور اپنی مرضی کے بجائے قانون کے مطابق چلیں گے ۔ جہاں قانون کا نفاذ نہیں ہوگا، وہاں لوگ اپنی مرضی کرتے ہوئے قانون توڑیں گے ۔کینیڈا کی جامع اسلامیہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ معاملات اس کی مرضی کے مطابق ہوں، جبکہ ہوتا وہی ہے جو اللہ کریم چاہتے ہیں۔ دنیا کا نظام اتفاقاً نہیں چل رہا بلکہ ایک منظم نظام کے تحت جاری ہے ، جسے اللہ کریم نے ترتیب دیا ہے ۔ آج ہر دوسرا شخص بے چینی کا شکار ہے ۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے ذہنوں میں ایک تصوراتی دنیا بنا رکھی ہے ۔ جب ہمیں اختیار ملتا ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ ہر معاملہ ہماری پسند کے مطابق ہو۔ ہم اپنی خواہشات کو ترجیح دیتے ہیں۔، لیکن عملی زندگی میں معاملات ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہوتے ۔ جب ایسا ہوتا ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں، جو ہماری بے سکونی کی بڑی وجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...