نوشہرہ ورکاں کی الیاس کالونی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح :لیگی رہنما
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناہرا اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد نواز چوہان نے الیاس کالونی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔الیاس کالونی پہنچنے پر صادق مسلم، فیصل شہزاد مہر، حاجی فیاض احمد سدھو، شفیق جٹ اور دیگر معززین نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ الیاس کالونی کی محرومیوں کا خاتمہ کرکے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے اور بنیادی سہولیات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ عوامی خدمت اور حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے ، جبکہ شہریوں کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments