انٹر تحصیل فٹبال مقابلے ،وزیر آباد انڈر23کی دوسری پوزیشن
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انٹر تحصیل فٹبال مقابلے ، انڈر 23 ٹیم وزیرآباد نے ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔۔
تحصیل وزیرآباد کی ٹیم نے گوجرانوالہ سٹی کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ فائنل میں وزیرآباد کا مقابلہ گوجرانوالہ صدر کی ٹیم سے ہوا ، مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا جس کے بعد پنلٹی ککس پر گوجرانوالہ صدر نے 4 کے مقابلے میں 5گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments