گلیانہ :خاتون کے قتل کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا

گلیانہ :خاتون کے قتل کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا

جھاڑیوں سے پھندا لگی لاش کی شناخت رخسانہ بی بی کے نام سے ہوئی ، ملزم گرفتار

گلیانہ ،لالہ موسیٰ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )گلیانہ کے علاقے منگلیہ روڈ کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی خاتون کی پھندہ لگی لاش کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ، پولیس نے قتل کے واقعے کا معمہ حل کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ گلیانہ کی حدود میں منگلیہ روڈ کے قریب جھاڑیوں سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جو بظاہر پھندہ لگی ہونے کی حالت میں تھی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔بعد ازاں خاتون کی شناخت رخسانہ بی بی دختر نیاز علی قوم مسلم شیخ کے نام سے ہوئی۔ معلوم ہوا کہ خاتون کا تعلق تحصیل کھاریاں کے نواحی علاقے سے تھا اور ان کی شادی بھدر میں ہوئی تھی۔پولیس نے تحقیقات کے دوران خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...