ملکوال:ڈاکو کولڈ ڈرنکس ایجنسی کے عملہ سے 4لاکھ روپے‘رائفل لوٹ کرفرار
ملکوال(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ رکن میں دو ڈاکو کولڈ ڈرنکس ایجنسی کے عملے کو یرغمال بنا کر 4لاکھ روپے اور رائفل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
تھانہ گوجرہ کے علاقے رکن میں کولڈ ڈرنکس ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، پولیس کے مطابق ملزم ایجنسی سے 4لاکھ روپے اور ایک رائفل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پو لیس نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے نا کہ بندی کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments