3ایس ایچ اوز سمیت 6پو لیس افسروں کے تقررو تبادلے

3ایس ایچ اوز سمیت 6پو لیس  افسروں کے تقررو تبادلے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نے 3تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 6افسر وں کے تبادلے کر دئیے ۔

انسپکٹر عدیل شہباز انچارج جوڈیشل حوالات پسرور سے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جبکہ انسپکٹر بشارت علی ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سے انچارج ایچ آئی یو سٹی سرکل ،سب انسپکٹر قیصر بشیر، سی آئی اے سٹاف سیالکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور جبکہ انسپکٹر خرم شہزاد ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور سے انچارج سی آئی اے سٹاف سیالکوٹ،تھانہ اگوکی سے سب انسپکٹر سہیل ارشد ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ جبکہ انسپکٹر نجم فراز ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ سے تھانہ کینٹ و سول لائنز کا انچارج انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...