5ہزار روپے کا تنازع 16سالہ مزدور کی جان لے گیا

5ہزار روپے کا تنازع 16سالہ مزدور کی جان لے گیا

لالہ موسیٰ میں مستری بلال نے گلا دبا کر ولید کی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی

لالہ موسیٰ،گجرات (نمائندہ دنیا ،نامہ نگا ر ،سٹی رپورٹر)پانچ ہزار روپے کا تنازع 16 سالہ مزدور کی جان لے گیا۔تفصیلات کے مطابق 10اکتوبر کو کھیپڑانوالہ کے رہائشی شوکت علی نے تھانہ رحمانیہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 16 سالہ بیٹا ولید علی بکریاں چرانے کیلئے گھر سے گیا تھا جو کافی وقت گزرنے کے باوجود واپس نہیں آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی اور بالآخر وقوعہ میں ملوث ملزم بلال سلیم کو گرفتار کر لیا۔دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مستری کا کام کرتا ہے جبکہ مقتول ولید علی اس کے ساتھ مزدوری کرتا تھا، دونوں کے درمیان 5 ہزار روپے کا تنازع چل رہا تھا۔ وقوعہ کے روز ولید سے ملاقات ہوئی تو رقم کے مطالبے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جس پر ملزم نے طیش میں آکر ولید کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بعدازاں لاش موضع کھیپڑانوالی بن سے ملحقہ جھاڑیوں میں پھینک دی اور بکریاں ساتھ لے کر فرار ہو گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...