وزیر آباد :چلتی ٹرین سے جھیل میں گرنے والا مسافر بازیاب
ٹک ٹاک بناتے نوجوانوں کے دھکے سے نعیم جھیل میں جاگرا ،ریسکیو اہلکاروں نے نکالا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاہور سے راولپنڈی جانے والی چلتی ٹرین سے گرنے والے شاد باغ ٹاؤن کے رہائشی نعیم شوکت کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے گیمَن جھیل سے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں عمران شہزاد، قدیر احمد اور ان کی ٹیم ریلوے پولیس ایس ایچ او مراد گجر کی ٹیم کی فوری امدادی کارروائی کے باعث قیمتی انسانی جان بچ گئی۔ نعیم شوکت لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار میں سفر کر رہا تھا اور ٹرین کے دروازے پر کھڑا تھا کہ اس کے بقول ٹک ٹاک بنانے والے بعض نوجوانوں کے آپس میں ہلہ گلہ کرنے کے دوران اسے دھکا لگا جس کے نتیجے میں وہ جھیل میں جا گرا۔ ٹرین میں موجود ایک شخص نے 1122 کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اہلکاروں نے نعیم شوکت کو جھیل سے نکال لیا اوردوبارہ ٹرین پر سوار کر ادیا اور وہ منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments