صنعتی ترقی کیلئے 50کروڑ سے سہولت سنٹر بنانے کا فیصلہ

 صنعتی ترقی کیلئے 50کروڑ سے سہولت سنٹر بنانے کا فیصلہ

منصوبے سے کٹلری مصنوعات کی امریکہ ، یورپ میں برآمدات میں مدد ملے گی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) کی منیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ مسعود نے کٹلری انسٹیٹیوٹ آف پاکستان میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین مہر شکیل اعظم، سابق چیئرمین خالد مغل ،سجاد فاروق اور سینئر ممبر عامر نصیر سے ملاقات کی ۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کے صنعتی ترقی کے ویژن کے تحت وزیرآباد کے مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی لاگت سے جدید کامن فیسلٹی سروسز سنٹر قائم کیا جائے گا اور یہ فنڈز ان کو مل چکے ہیں اس میں جدید مشینری کی خریداری اور سٹاف کی بھرتی کے لیے اخباری اشتہار بھی جاری کر د ئیے ہیں ،منصوبے سے چھری چمچ کانٹے اور دیگر کٹلری مصنوعات کی امریکی یورپی اور خلیجی منڈیوں میں برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر چیئرمین مہر شکیل اعظم نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ وزیرآباد کٹلری کلسٹر کی عالمی شناخت برینڈنگ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی فیکٹریوں کے قیام اور نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...