پلاٹوں سے کوڑا اٹھانے ، نا لوں کی ڈی سلٹنگ کی ہدایت

پلاٹوں سے کوڑا اٹھانے ، نا لوں کی ڈی سلٹنگ کی ہدایت

ڈی سی کی سیوریج نالے میں گوبر اور گنے کا کچرا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے شیخوپورہ روڈ، سلمان ٹاؤن، کوہلو والا، مرالی والا اور دیگر ملحقہ آبادیوں، گلی محلوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سیوریج نالوں اور شہری سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مختلف مقامات اور خالی پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں، نالیوں کی ڈی سلٹنگ نہ ہونے اور سڑک کے ساتھ سیوریج و بارشی پانی کھڑا ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی اور کنٹریکٹر کو تمام خالی پلاٹ فوری مکمل کلیئر کرنے ، صفائی بیٹ پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور نالیوں و سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ فوری مکمل کرنے کے احکامات دئیے ۔ڈپٹی کمشنر نے شیخوپورہ روڈ پر سیوریج نالے میں گوبر اور گنے کا کچرا پھینکنے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی میں غفلت برداشت نہیں ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...