لالہ موسی ٰ:تشدد سے زخمی 45سالہ شخص دم توڑ گیا

لالہ موسی ٰ:تشدد سے زخمی 45سالہ شخص دم توڑ گیا

علی رضا کو ایک ہفتہ قبل مقامی ڈیرے پر ڈنڈوں سے تشدد کانشانہ بنایاگیاتھا

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقے گاؤں قاضیاں کرم شاہ میں مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والا 45 سالہ شخص ایک ہفتے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی رضا ولد سکنہ عقب ویلج ایڈ ہسپتال کو مبینہ طور پر ایک ہفتہ قبل مقامی ڈیرے پر لے جا کر ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی۔ مقتول دو بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا اور محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...