نوشہرہ ورکاں:ریسکیو اہلکاروں نے گھر میں ہی خاتون کی زچگی کرادی

نوشہرہ ورکاں:ریسکیو اہلکاروں نے  گھر میں ہی خاتون کی زچگی کرادی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں جاگووالہ کی رہائشی 26سالہ سحر ذیشان کو زچگی کی تکلیف ہونے پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی ،

ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامی صورتحال میں اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر پر ہی زچگی کروا دی۔ زچگی کے بعد خاتون اور نومولود کو مزید طبی امداد اور معائنے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...