ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز کا بھکڑے والی ڈمپنگ سائٹ کا جائزہ
ایم ڈی ستھر اپنجاب کی ماحول دوست اقدامات‘ بائیو گیس کی تیاری پر بریفنگ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نعمان رضا کا گوجرانوالہ میں صفائی آپریشن اور بھکڑے والی ڈمپنگ سائٹ کا دورہ، ویسٹ مینجمنٹ امور کا جائزہ، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی، گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی سیکرٹری نے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کے ہمراہ یونین کونسل 55، لکڑ والا پل، کالج روڈ، سرکلر روڈ اور پرانے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن، کوڑا کرکٹ کی کلیئرنس اور ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی سیکرٹری نے یونین کونسل 54میں واقع بھکڑے والی ڈمپنگ سائٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ آپریشنز، فضلے کی مجموعی مقدار، بائیو گیس کی تیاری سے متعلق امور، ڈمپرز اور ویسٹ ڈسپوزل گاڑیوں کے وزن، نیز فضلے کی لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے ڈمپنگ سائٹ پر صفائی ، ماحول دوست اقدامات، فضلے سے بائیو گیس کی تیاری، شجرکاری، ویسٹ ڈسپوزل کے طریقہ کار اور مانیٹرنگ کے نظام پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments