پک اپ کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا شخص جاں بحق

 پک اپ کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا شخص جاں بحق

حادثہ موضع جنڈوکے گورائیہ میں پیش آیا،علی کابہنوئی ہسپتال میں چل بسا

منڈیکی گورائیہ، ہیڈ بمبانوالہ (نامہ نگاران) موضع جنڈوکے گورائیہ میں تیز رفتار پک اپ کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق علی نامی شخص نے درخواست دی کہ اس کا بہنوئی سڑک عبور کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار پک اپ نے اسے ٹکر مار دی۔ پک اپ نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...