فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں محدود

 فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں محدود

حافظ آباد میں بڑے زمینداروں اور بااثر افراد کے خلاف کارروائیوں سے اجتناب

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )پابندی کے باوجود ضلع حافظ آباد میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ روز بروز بڑھنے لگا۔ حکومت کی جانب سے بنائی گئی ٹیمیں صرف چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کے خلاف کارروائی تک محدود ہو گئیں جبکہ بڑے زمینداروں اور بااثر افراد کے خلاف کارروائیوں سے اجتناب کیا جانے لگا جس سے چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں میں تشویس کی لہر دوڑ گئی۔ حکومت نے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس وقت متعدد دیہات میں جہاں باقیات کو آگ لگاکر سرعام جلایا جارہاہے وہاں کولوروڈ کے دونوں اطراف جگہ جگہ فصلوں کی باقیات جلی دکھائی دے رہی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ لوگ سانس، دمہ اور آنکھوں کے امراض میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی ٹیمیں فصلوں کی باقیات جلانے والے بڑے ذمہ داروں اور بااثر افراد کے خلاف کارروائی سے تاحال گریزاں ہیں، جس کی وجہ سے ضلع بھر میں فضائی آلودگی بڑھنے سے سموگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...