آن لائن ٹرانزیکشنز، منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ گرفتار

 آن لائن ٹرانزیکشنز، منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے حسن سجاد نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایجنسی نے 40 دنوں کے دوران آن لائن اور مالیاتی فراڈ کا شکار ہونے والے شہریوں کو 90 لاکھ روپے کی رقم ریکور کرا کے واپس دلوائی ۔

خواتین کو آن لائن ہراسمنٹ کا نشانہ بنانے والے 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ۔سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر کا غلط استعمال اور بلیک میلنگ کرنے والے نثار نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ،بچوں کے خلاف آن لائن جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی اور معصوم بچوں سے متعلق مواد پھیلانے والے ملزم کو بھی قانون کی گرفت میں لیا گیا ۔ آن لائن ٹرانزیکشنز، فیک اشتہارات اور منی لانڈرنگ میں ملوث سرگرم 4رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزموں کی شناخت شہزاد، حسین، احمد رضا اور شعیب کے ناموں سے ہوئی جن سے 6موبائل فونز اور ایک گاڑی برآمد کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...