جامکے چٹھہ:دھان کی باقیات کو جلانے سے فضا آلودہ ،متعلقہ محکمے خاموش

جامکے چٹھہ:دھان کی باقیات کو جلانے  سے فضا آلودہ ،متعلقہ محکمے خاموش

جامکے چٹھہ(نامہ نگار)دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد کسانوں کی جانب سے کھیتوں میں پڑی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری حکومت پنجاب کی سموگ کنٹرول پالیسی پر مامور محکمے خا موش تماشائی بن گئے ۔

جامکے چٹھہ کے نواحی دیہات میں متعدد کاشتکاروں نے پابندی احکامات دھویں میں اڑا دئیے ، ٹیکنالوجی اور فیلڈ سٹاف بے بس نظر آرہے ہیں ، سموگ کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری آنکھوں میں جلن اور دیگر طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ حدِ نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ شہریوں نے ذمہ داروں کیخلاف کارروا ئی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...