ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا چکوڑی شیر غازی میں ڈسپوزل کی جگہ کا معائنہ
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا چکوڑی شیر غازی کا دورہ، ڈسپوزل کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات احمد ہارون نے جمعہ کے روز لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے چکوڑی شیر غازی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسپوزل کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود صورتحال کا جائزہ لیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ تنویر عباس گجر اور متعلقہ آر ایف ایس بھی موجود تھے ، افسر وں نے ڈسپوزل کیلئے مختص مقام سے متعلق امور کا جائزہ لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments