نبی پورہ،صدیق کالونی میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے اپنے انتخابی حلقے کے علاقہ نبی پورہ،صدیق کالونی میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیدار وں ،کونسلرز،معززین علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ نبی پورہ اور صدیق کالونی میرے اپنے گھر جیسے ہیں،یہاں کے عوام نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ گیس کا یہ منصوبہ آپ کا دیرینہ مطالبہ تھا،آج میں نے وعدہ پورا کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments