گرلز کالج میں کینسر سے متعلق شعور و آگاہی کیلئے سیمینار
ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے علاج کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں:پروفیسر عمران کھوکھر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج میں کینسر سے متعلق شعور و آگاہی اجاگر کرنے کیلئے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، پروفیسر آف سرجری جی ایم سی ہسپتال گوجرانوالہ پروفیسر ڈاکٹر عمران کھوکھر، پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ اخلاق خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کینسر کی مختلف اقسام، علامات، وجوہات، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عمران کھوکھر نے کہا کہ کینسر قابلِ توجہ مرض ہے اور اس کے خلاف مؤثر جدوجہد کیلئے عوامی شعور، بروقت تشخیص اور مستند طبی رہنمائی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے طالبات کو تاکید کی کہ وہ صحت کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، جسم میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی یا علامت کو نظرانداز نہ کریں اور بروقت مستند معالج سے رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے علاج کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں۔پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ اخلاق خان نے کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوان نسل میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور معاشرے میں مثبت شعور اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments