سادھو کے:نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے انڈر پاس میں پانی جمع،مسافروں کو مشکلات

سادھو کے:نکاسی  آب  کا  نظام نہ  ہونے  سے  انڈر پاس  میں  پانی   جمع،مسافروں  کو  مشکلات

بارش کا پانی خودبخود خشک ہونے پر ہی آمدورفت کے قابل،پھسلن سے موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کے واقعات ،ہماری نہیں محکمہ ہائی ویز کی ذمہ داری ہے :میونسپل کمیٹی حکام

سادھوکے (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر واقع سادھوکے کے واحد وہیکلز انڈر پاس میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بارش کے بعد جمع ہونے والا پانی ہفتوں کھڑا رہتا ہے جو خودبخود خشک ہونے کے بعد ہی آمدورفت کے قابل ہوتا ہے ۔ انڈر پاس کی خستہ حالت اور جگہ جگہ بنے گہرے گڑھے پانی کے ساتھ مل کر جوہڑ کا منظر پیش کرتے ہیں ، پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سوار اکثر گر جاتے ہیں ۔ شہریوں کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی سادھوکے کی جانب سے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ میونسپل کمیٹی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ انڈر پاس جی ٹی روڈ اور نیشنل ہائی وے کی حدود میں آتا ہے اسلئے مرمت اور نکاسی آب کے انتظامات کی ذمہ داری متعلقہ ہائی وے حکام کی ہے تاہم ہائی وے حکام کی جانب سے بھی تاحال پانی کی نکاسی اور انڈر پاس کی بحالی کیلئے کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا۔ متعلقہ ادارے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں جبکہ شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرین نے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...