سمبڑیال:شناختی کارڈ ودیگر دستاویزات کیلئے سائلین کو مشکلات
بڑھتی آبادی کے پیش نظر لمبی قطاریں ،نا درا آفس کو 24گھنٹے فعال کر نے کا مطالبہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کیلئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا،شہریوں نے نادرا آفس کو 24 گھنٹے فعال کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل کا درجہ حاصل کرنے اور آبادی میں لگاتار اضافہ کے بعد سمبڑیال نادرا آفس آنے والے افراد میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو گھنٹوں طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے ، نامساعد موسمی حالات میں انتظار کرنا بزرگوں اور خواتین کیلئے انتہائی تکلیف دہ صورتحال اختیار کر جاتا ہے ۔شہریوں نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی اور عوامی ضروریات کے پیش نظر منڈی سمبڑیال کے نادرا آفس کے موجودہ اوقاتِ کار ناکافی ہیں۔ بڑے شہروں کی طرز پر یہاں بھی نادرا آفس کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا انتظام کیا جائے ۔ شہریوں نے چیئرمین نادرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments